اطلاع کے مطابق پرائمری اسکول ٹیچر بندھو پال ان کی بیوی بیٹی اور آٹھ سالہ بیٹے کی خون آلودہ لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔
جس کے بعد ایس پی مکیش کمار نے کہا کہ شروعاتی جانچ سے لگتا ہے کہ یہ میاں بیوی کے تعلقات میں تلخی کا نتیجہ ہے اس معاملے کا کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے حالانکہ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
مرشدآباد قتل معاملے میں دو لوگ حراست میں - ایس پی مکیش کمار
مغربی بنگال میں مرشدآباد کے جیا گنج میں آر ایس ایس کارکن، اپنی بیوی اور آٹھ سالہ بیٹے کے ہمراہ گھر میں مردہ پائے گئے۔
مرشدآباد قتل معاملے میں دو لوگ حراست میں
وہیں دوسری جانب مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے ایک ٹیچر کی حاملہ بیوی اور آٹھ سالہ بیٹے کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا اور اب تک ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
میری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ جلد ازجلد اس معاملے میں کارروائی کریں وہیں بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے بھی اس، معاملے پر ٹؤیٹ کرکے اس کی مذمت کی ہے۔.
TAGGED:
RSS worker,