مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شانتی نیکیتن میں واقع وشوا بھارتی یونیورسٹی گزشتہ 20 دسمبر سے کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
گزشتہ سال 20 دسمبر سے مسلسل وشوا بھارتی یونیورسٹی کسی نہ کسی وجہ سے یونیورسٹی تنازعہ کی زد میں ہے۔
وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی کے نوبل برائے معاشیات انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین پر شانتی نیکیتن کی زمین کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کے الزام عائد کرنے کا طول پکڑ چکا ہے
اسی درمیان وشوا بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے برخاست پروفیسر کی دوبارہ بحالی کو لے کر احتجاج کرنے والے بائیں محاذ کی طالبہ تنظیم کے دو رہنماؤں کو تین ماہ کے لئے معطل کر دیا۔