مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باگدا تھانہ کے تحت جیوتی پور علاقے میں پولیس نےبی ایس ایف کے 68 نمبرویں بٹالین کے دو جوانوں کو ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔اس واقعے کے منظرعام پرآنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Two BSF Personnel Arrested in Bagda Over A Complaint Of Gangrape In North24 PGS
باگدا تھانہ (Bagda POlice Staion) علاقے میں جنسی زیادتی کے اس واقعے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ مفامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے قصوروار جوانوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔ دوسری طرف باگداتھانے کی پولیس نے کہا کہ جائےوقوع پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں بی ایس ایف کے دونوں جوانوں کوگرفتار کرلیا گیا اور پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔