مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے تمولک کے مینا میں بی جے پی کے کارکن اور بوتھ صدر کے قتل کی مخالفت میں مینا جاری ہے۔ بند کو کامیاب بنانے کے لئے بی جے پی کے رہنما اور کارکن صبح سے ہی سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کئی مقامات پر دکانیں زبردستی بند کرانے کی شکایات کی موصول ہوئی ہے۔ بند کے دوران مختلف علاقوں میں بند کے دوران پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چار ج کیا ہے۔بی جے پی کے رکن اسمبلی اور بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اشوک ڈنڈا سمیت بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما بند کو کامیاب بنانے کے لئے سڑکوں پر اتر چکت ہیں۔
مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے مقامی باشندوں سے بی جے پی کے کارکن کے قتل کے خلاف بلائے گئے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔بی جے پی آج صبح 6 بجے سے بند کو کامیاب بنانے کے لئے سڑکوں پر ہے۔انہوں نے بند کو عوام کے حق میں قرار دیا ہے۔ مینا کے مختلف علاقوں میں بی جے پی لیڈر اور کارکن سڑک پر بیٹھے ہیں۔ کہیں سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ایک کے بعد ایک ٹائر جلائے جاتے ہیں۔ اگرچہ صبح کے وقت کئی دکانیں کھلی ہوئی تھیں، لیکن بی جے پی نے انہیں زبردستی بند کرنے کا الزام لگایا۔