اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gas Cylinders Truck Catches Fire گیس سلینڈروں سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے افراتفری - پاتولی تھانہ کے تحت باشنو گھاٹا علاقے

جنوبی کولکاتا کے پاتولی تھانہ کے تحت باشنو گھاٹا علاقے میں سلینڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں مشتعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑا حادثہ ٹالنے میں کامیاب رہے۔ Gas Cylinders Truck Catches Fire

سلینڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے افراتفری
سلینڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے افراتفری

By

Published : Dec 24, 2022, 3:46 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے پاتولی تھانہ کے تحت باشنو گھاٹا علاقے میں سلینڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مشتعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑا حادثہ ٹالنے میں کامیاب رہے ۔ Truck Loaded With Gas Cylinders Catches Fire In Front Of WareHouse In South Kolkata In West Bengal

سلینڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے افراتفری

ذرایع کے مطابق یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب ایک گودام کے سامنے سلینڈروں سے لدے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

فائر بریگیڈ کے چار انجنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر جلد سے جلد آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔

دمکل کے اہلکاروں کی مشعتدی کی وجہ سے سلینڈروں سے لدے ٹرک میں لگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں چل سکی ہے۔تفتیش کی جا رہی ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Fire in Swimming Club جنونی کولکاتا کے سوئمنگ کلب میں آتشزدگی

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔آتشزدگی کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ Truck Loaded With Gas Cylinders Catches Fire In Front Of WareHouse In South Kolkata In West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details