مغربی بنگال كے جنوبی 24 پرگنہ كے باسنتی تھانہ علاقے میں ترنمول كانگریس كے ایك رہنما كا آج دن میں سرعام قتل كاواقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ترنمول كانگریس كے حامیوں نے اپنے رہنما كے بہیمانہ قتل كے خلاف سڑك كی ناكہ بندی كردی ۔قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں كی گرفتاری كامطالبہ كیا۔trinamool congress worker killed in broad light in south 24 pgs
مقامی تھانے كی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ كر حالات كا جائزہ لیا اور لاش كو پوسٹ مارٹم كے لئے ہسپتال بھیجنے كا انتظام كیا۔ پولیس نے كہاكہ پورے معاملے كی تفتیش كی جارہی ہے ۔اس معاملے نامعلوم افراد كے خلاف مقدمہ درج كیا گیا ہے۔
پولیس نے كہاكہ مقتول كی شناخت جان عالم غازی كے طور پر ہوئی ہے۔ وہ حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كا ركن ہے۔قتل كی وجہ معلوم كرنے كی كوشش كی جارہی ہے ۔ یہ پتہ لگانے كی كوشش كی جارہی ہے كہ آپسی رنجش كے سبب اس واردات كوانجام دیا گیا ہے یا پھر نہیں۔