انہوں نے کہاکہ زعفرانی پارٹی کو اقتدار میں آنے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک پائے گی۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے بنگال کے لوگ اب چکے ہیں۔
بنگال میں ممبر شپ کی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے ہوڑہ میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے اقتدار میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے مگر اس کا کوئی فائدہ انہیں حاصل نہیں ہو گا بی جے پی کامیاب ہوگی۔