اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ
ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ

By

Published : Feb 4, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:28 AM IST

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور قومی شہری رجسٹر ( این آرسي) پر منگل كو وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی) کے ارکان نے جم کر نعرے لگائے۔ ٹی ایم سی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ

ٹی ایم سی کے ڈیریک او برائن نے کہا کہ انهوں نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے جس پر بحث ہونی چاہئے۔ ان کی حمایت میں ٹی ایم سی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔

اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل کل ایوان میں ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں سي اےاے کا ذکر ہے اور خطاب پر بحث کے دوران اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ لیکن پرُامن احتجاج کرنے والوں پر خلاف لوگ فائرنگ کررہے ہیں اس سے حالات اوربگڑ گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے تمام رہنما ؤں کو سی اے اے ، این آ ر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔

ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گزشتہ 27دنوں سے شاہین باغ مظاہرے کی حمایت میں بڑی تعداد میں خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

اسی طرح خضر پور، ناخدا مسجد اور ہوڑہ میں بھی خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details