مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے دومکل میں گرلس اسکول کی نئی عمارت کاافتتاح کرنے کے لیے گورنرجگدیپ دھنکر کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
دومکل کے باشندوں نے گورنر جگدیپ دھنکر کو سیاہ جھنڈے دکھاتے ہوئے گو بیک کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے گورنر کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس اور سکیورٹی کی موجودگی کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔
مرشدآباد کے لوگوں کی مخالفت کے باوجود گورنر مغربی بنگال نے ضلع کے باشندوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا۔
گورنرجگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ نہیں کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے۔ لیکن اتنا جانتا ہوں کہ لوگ مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مسائل کو میرے سامنے رکھناچاہتے ہیں۔