اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کا احتجاج - پارلیمنٹ

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے مرکزی حکومت پر عام شہریوں کی نجی معلومات عام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

By

Published : Jul 17, 2019, 1:51 PM IST

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی مورتی کے سامنے اکٹھا ہر کر مرکزی حکومت کے خلاف گھنٹوں احتجاج کیا ۔

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

سنیئر رہنما اور رکن پارلیمان سدیپ بندھوپادھیائے کاکہنا ہے کہ ڈیٹا تحفظ کے قانون میں شفا فیت کی کمی ہے ۔ اس سے عام لوگوں کی نجی معلومات پرائیوٹ کمنیو ں کے ہاتھوں میں چلی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ کمپنیاں عام لوگوں کو استحصال کر رہی ہیں۔ انہیں الگ الگ طریقے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔اگر ڈیٹا تحفظ کے قانون میں ترمیم کرکے سخت بنایا جا ئے تواس سے عام لوگوں کی بہتری ہو گی ۔

سدیپ بند ھو پادھیائے کے مطابق قانون عام لوگوں کے لیے ہی بنایا جا تا ہے۔اگر قانون ہی لوگوں کے لیے مصیبت بن جائے تواسے بدل دینے میں ہی بہترہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت یکے بعد دیگر غلط منصوبوں کے نفاذ پر غور کر رہی ہے ۔ اسے عام لوگوں کو راست نقصان ہوسکتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے گزشتہ آٹھ جون کوپبلک سیکٹر یونٹ کومالی تعاون روکے جانے کی تجویز کی مخالفت کر تے ہوئے لوک سبھا سے واک آؤٹ کرگیے تھے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما سدیپ بندھو پادھیایے کی نگرانی میں ارکان پارلیمان نے گزشتہ 24 جون کو ای وی ایم کی مخالفت کر تے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details