کولکاتا: آٹھ دسمبر کو گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آئیں گے تاہم اس سے قبل گجرات پولس نے ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے کو جے پور کے ہوائی اڈے سے موربی پل کے انہدام سے متعلق ان کے ٹویٹ کے لئے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے موربی دورے پر 30 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ Trinamool Congress Leader Reaction On Saket Gokhale Arrest
گوکھلے کے خلاف شکایت بی جے پی کے ایک سینئر کارکن بھلا بھائی کوٹھاری نے درج کرائی تھی۔یکم دسمبر کو گوکھلے نے ایک اخبار کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھاکہ وزیر اعظم کے موربی کے دورے پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے جس اخبار کے تراشے کو شیئر کیا تھا وہ جعلی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاتھا کہ آر ٹی آئی سے پتہ چلتا ہے کہ مودی کے موربی کے چند گھنٹوں کے دورے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس میں سے 5.5 کروڑ روپے صرف مبارک باد، ایونٹ منجمنٹ اور فوٹو گرافی پر خر چ ہوئے ہیں مرنے والے 135 متاثرین کو 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا یعنی 5 کروڑ روپے ملے۔ مودی کے ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر کی قیمت 135 لوگوں کی زندگی سے زیادہ ہے۔
بی جے پی لیڈر کوٹھاری کی شکایت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور ان پر جعلسازی، ہتک آمیز ٹویٹس اور خوف پھیلانے کا الزام لگایا۔پولیس کے مطابق، اخبار گجرات سماچار جس کے تراشے گوکھلے نے استعمال کیے ہیں، نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی مواد شائع نہیں کیا ہے۔بعد میں گجرات سماچار نے بھی کہا کہانہوں نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی۔ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان ڈریک او برائن نے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گوکھلے نے پیر کو دہلی سے جے پور کے لئے رات 9 بجے کی فلائٹ لی۔ گجرات کی پولیس جے پور میں اس کا انتظار کر رہی تھی اور اترنے پر اسے ریاستی پولیس نے گرفتار کرلیا۔