مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں کورونا وائرس کو جڑ سے ختم کرنے اور کورونا مریضوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تو دوسری جانب چند ہسپتالوں اور ایمبولینس ڈرائیوروں کے طرف سے مریضوں کے اہل خانہ سے جبراً وصولی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
کورونا مریضوں سے ناجائز وصولی
مغربی بنگال میں ایمبولینس ڈرائیوروں کی جانب سے مریضوں کے اہل خانہ سے جبرا وصولی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ جس کے بعد جمال پور کے ترنمول کانگریس کے ضلع صدر نے جبراً وصولی کرنے والے ایمبولینس ڈرائیوروں کو انتباہ دیا ہے۔
کورونا مریضوں سے ایمبولینس ڈرائیوروں کی ناجائز وصولی
اس درمیان بردوان ضلع کے جمال پور میں ایمبولینس ڈرائیوروں کی جانب سے کورونا مریضوں کے رشتہ داروں سے جبراً وصولی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔
اس ضمن میں جمال پور ترنمول کانگریس کے ضلع صدر نے کورونا مریضوں کے رشتہ داروں سے جبراً وصولی کرنے والے ایمبولینس ڈرائیوروں کو سخت کارروائی کا انتباہ دے دیا ہے۔