اردو

urdu

ETV Bharat / state

Trinamool Congress Leader Injured in Firing: بنگال کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات - فائرنگ میں ترنمول کانرگریس کے رہنما زخمی

بنگال کے تین مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں،ان واقعات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،زخمیوں میں سے ایک ترنمول کانگریس کے رہنما بھی ہیں۔ Firing Incidents in Three Districts of Bengal

ترنمول کانگریس کے رہنما زخمی
ترنمول کانگریس کے رہنما زخمی

By

Published : Jun 3, 2022, 6:58 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عام لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے،ندیا ضلع کے تیھٹا تھانے کے تحت بنیاد پور ہائی اسکول کے قریب چار نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار کر فرار ہوگئے،ترنمول رہنما کو زخمی حالت میں شکتی گڑھ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔Firing Incidents in Three Districts of Bengal

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ زخمی کی شناخت عزیزالشیخ کے طور پر ہوئی ہے. وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سابق پنچایت سمیتی کے رکن ہیں، پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے،اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،فائرنگ کا دوسرا واقعہ جنوبی 24 پرگنہ کے باسنتی تھانہ علاقے میں پیش آیا، جب زمین تنازعہ کو لے کر مصطفیٰ نام کے ایک شخص نے اشرف احمد نام کے ایک پڑوسی کو گولی مار دی۔

اشرف احمد کو زخمی حالت میں باسنتی فرامین ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت بگڑنے پر کیننگ محکمہ اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،فائرنگ کا تیسرا شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹاؤن کے ٹینکوپولس تھانہ علاقے میں پیش آیا، زہر تعمیر عمارت میں بیٹھ کر شراب نوشی کرنے والے مزدوروں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال: مشیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ

اسی درمیان سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی جس سے ایک مزدور زخمی ہو گیا، زخمی مزدور کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس نے اس معاملے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details