بی جے پی کے دفترمیں اپنے خاتون دوست بیساکھی بنرجی اور ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر سوبھن چٹرجی نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے عوامی سطح پر ترنمو ل کانگریس کے خلاف سخت ناراضگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے رویہ کی وجہ سے ملک مخالف عناصر کی تعداد میں یہاں اضافہ ہو رہا تھا۔ سوبھن چٹرجی نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا موبائل نمبر ان کے پاس نہیں ہے۔ وہ بیساکھی بنرجی کے ذریعہ ان سے بات کرتے تھے۔
'آٹھ برسوں میں ہی ترنمول کانگریس بدل گئی' خیال رہے کہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں بیساکھی بنرجی کا نام شامل نہیں ہونے پر سوال کیے جانے پر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ بیساکھی بنرجی اور سوبھن چٹرجی ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں۔
بیساکھی بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سے متعلق بہت ہی غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے کہ نہ آر ایس ایس میں۔
سوبھن چٹرجی نے کہا کہ ناردا میں ملوث ہونے کا الزام درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنچایت انتخابات میں عوام کو ووٹ دینے کا موقع ملتا تو حالات کچھ اور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غلط پالیسیوں کے خلاف مل کر مقابلہ کریں گے۔
بیساکھی بنرجی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ بہترین دوست ہیں اورایک دوسرے کی طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں سی پی ایم کے دور اقتدار سے زیادہ دہشت کا ماحول ہے۔ اب وقت آگیا ہے بنگال میں تبدیلی لائی جائے۔
خاتون دوست بیساکھی بنرجی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بھی سابق ریاستی وزیر و میئر کلکتہ کارپوریشن سوبھن چٹرجی کا تنازعات پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے۔ اب ان کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بیساکھی بنرجی کے کہنے پر ہی طلاق کا نوٹس دیا ہے۔
سوبھن چٹرجی کی اہلیہ نے کہا کہ بیساکھی بنرجی کے مشورے پر ہی ای ڈی اور سی بی آئی سے بچنے کیلئے انہوں نے مجھے طلاق دیا ہے اور دیدی سے ددوری بنائی ہے۔رتناچٹرجی نے کہا کہ شوبھن چٹرجی ممتا بنرجی کے نام پر جھوٹ بولا ہے۔اور بہت ہی جلد وہ بی جے پی لیڈروں کے نام پر جھوٹ بولیں گے۔