اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول  کے وفد کی وزیرا عظم مودی سے ملاقات

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں ملاقات کرکے مغربی بنگال کا نام تبدیل کرنے سے متعلق میمورنڈم دیا اور کہا کہ ایک عرصے سے بنگال حکومت کی تجویز مرکز کے پاس زیر التواء ہے۔

ترنمول  کے وفد کی وزیرا عظم مودی سے ملاقات

By

Published : Jul 24, 2019, 8:40 PM IST


سدیپ بندو پادھیائے کی قیادت والے12رکنی وفد نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ مغربی بنگال کا نام تبدیل کرکے بنگلہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش کرنے کی درخواست کی۔وفد نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا خط بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو سونپا۔

وفد نے وزیرا عظم مودی کے سامنے سرکاری کمپنیوں کی حصہ داری کو پرائیوٹ کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کیے جانے پر بھی ترنمول کانگریس کا موقف پیش کرکے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی۔راجیہ سبھا رکن شوکھندو شیکھر رائے وقفہ صفر میں بھی اس ایشو کو اٹھا یا۔

سال 2018میں مغربی بنگال اسمبلی نے اتفاق رائے سے مغربی بنگال کا نام تبدیل کرکے بنگلہ کرنے کی تجویز کو پاس کیا تھا۔اسمبلی کے ذریعہ پاس کیے جانے کے بعد بھی مرکزی وزارت داخلہ نے اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ 1947میں ملک تقسیم کے بعد بنگال دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔پاکستان کے حصہ والے بنگال کو ایسٹ بنگال اور ہندوستان کے حصے والے کو ویسٹ بنگال کانام دیا گیا۔ ایسٹ بنگال پاکستان سے الگ ہوکر بنگلہ دیش ہوگیا ہے۔شیکھر نے کہا کہ اس صورت میں اب کوئی جغرافیائی کنفیوژن نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details