اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq: 'انورالحق حسین کو دوبارہ بلاک صدر بنانے کا فیصلہ میرا نہیں آسیش بنرجی کا تھا'

بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل Trinamool Congress Birbhum District President Anubrata Mondal نے کہا کہ رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک صدر انورالحق حسین کو دوبارہ بلاک صدر بنانے Re-appointment Of Anwarul Haq کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ رکن اسمبلی آسیش بنرجی کا تھا۔

Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq: 'انورالحق حسین کو دوبارہ بلاک صدر بنانے کا فیصلہ میرا نہیں آسیش بنرجی کا تھا'
Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq: 'انورالحق حسین کو دوبارہ بلاک صدر بنانے کا فیصلہ میرا نہیں آسیش بنرجی کا تھا'

By

Published : Apr 1, 2022, 8:51 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے کے 10 دن بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ضلع صدر انوبراتا منڈل نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے کہا کہ رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین کو بہت پہلے ہی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا لیکن دباؤ کے سبب ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq

Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq: 'انورالحق حسین کو دوبارہ بلاک صدر بنانے کا فیصلہ میرا نہیں آسیش بنرجی کا تھا'

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی آسیش بنرجی نے خط لکھ کر انورالحق حسین کو بلاک صدر کے عہدے پر برقرار کھنے کی بات کہی تھی۔ ان کے کہنے پر ہی انورالحق کو دوبارہ بلاک صدر بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات بدلنے کے بعد سب کچھ میرے خلاف چلا گیا لیکن وہ بھی اس معاملے میں آخر کب تک خاموش بیٹھیں گے۔ آسیش بنرجی کا اس سلسلے میں خط آج بھی میرے پاس محفوظ ہے۔ Rampurhat tragedy case

Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq: 'انورالحق حسین کو دوبارہ بلاک صدر بنانے کا فیصلہ میرا نہیں آسیش بنرجی کا تھا'

یہ بھی پڑھیں: Newly Married Couple Died: رامپور ہاٹ سانحہ، نئے شادی شدہ جوڑی کی موت کا ذمہ دار کون؟

واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر رامپور ہاٹ سانحہ معاملے Rampurhat Tragedy Case میں رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ آتشزنی کے واقعے میں اب تک 23 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ Anubrata Mondal On Re-appointment Of Anwarul Haq

ABOUT THE AUTHOR

...view details