چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے قانون سازی کےدستاویزات ایوان میں ركھوانے کے بعد جیسے ہی وقفہ صفر کی کارروائی شروع کی تو ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور کانگریس کے بی کے ہری پرساد نے اپنے ملتوی تحریک التوا کے نوٹسوںکا ذکر کرنا چاہا۔
چیئرمین نے کہا کہ انہیں مذکورہ ارکان کے تحریک التوا کے نوٹس ملے ہیں اور انہوں نے کرناٹک سے متعلق تجویز کو قبول نہیں کیا ہے لیکن رکن چاہیں تو وقفہ صفر میں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔