اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اور ترنمول سمیت اپوزیشن کا واک آؤٹ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتائے جانے کے خلاف لوک سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا اورترنمول کانگریس اور کانگریس سمیت حزب اختلاف کی پارٹیوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترنمول کانگریس کانگریس سمیت اپوزیشن کا واک آؤٹ
ترنمول کانگریس کانگریس سمیت اپوزیشن کا واک آؤٹ

By

Published : Nov 28, 2019, 2:57 PM IST

Updated : Nov 28, 2019, 3:14 PM IST

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کےاور مجلس اتحاد-المسلمین (ایم آئی ایم) کے ارکان نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر ہنگامہ شروع کر دیا۔

ترنمول کانگریس کانگریس سمیت اپوزیشن کا واک آؤٹ

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر کے بیان کو ایوان کی کارروائی سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا بیان ریکارڈ میں نہیں ہے تو اس پر بحث کس طرح ہو سکتی ہے؟

کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک پارٹی کو دہشت گرد پارٹی کہا تھا جبکہ اس پارٹی سے ہزاروں رہنماؤں نے ملک کی آزادی کے لئے قربانی دی تھی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیا ایوان اس پر چپ رہے گا؟ مہاتما گاندھی کے قاتل کو محب وطن کہا جا رہا ہے؟

قابل غور ہے کہ بدھ کو ایوان میں ایس پی جی بل پر بحث کے دوران پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتایا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا ۔

اگرچہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اسی وقت واضح کر دیا تھا کہ محترمہ ٹھاکر کا بیان لوک سبھا کی کارروائی کا حصہ نہیں ہو گا۔

Last Updated : Nov 28, 2019, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details