نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کے روزاس کی تصدیق کی۔ انھوں نے بتایا کہ بولٹ اور گرینڈهوم کو ماؤنٹ مانگنئي میں پہلے ٹیسٹ کے دوران عضلات میں کھینچاؤ آ گیا تھا اور وہ باقی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
گرینڈهوم کو پیٹ میں جبکہ بولٹ کو پسلیوں میں کھیچاؤہے۔ اس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ کے آخری دن صرف ایک اوور ہی بولنگ کر سکے تھے۔ ٹیم کے چیف کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ بولٹ کے اسکین میں ان کی چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ تیز گیند باز کے سلسلے میں کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو اگلے ماہ آسٹریلیا سے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔