کولکاتا:مغربی بنگال میں آدیواسی سینگل ابھیجن کی طرف سے دی گئی ریل بند کال کی وجہ سے ہفتہ کو مدنا پور،مالدہ اور پرولیا کے کئی علاقوں میں ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ریل روکو مہم کے سبب مسافروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ قبائلی تنظیم نے پانچ ریاستوں جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ، آسام اور مغربی بنگال میں مختلف مطالبات کو لے کر ریل روکو تحریک کا اعلان کیا تھا۔مطالبات اس میں سرنا کو مذہب کے طور پر تسلیم کرنا اور جھارکھنڈ میں پارس ناتھ پہاڑیوں پر اپنے حقوق کا دعویٰ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح سے ہی آدیباسیوں کی ریل روکو تحریک کی وجہ سے خدمات درہم برہم تھیں۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے تحت آدرا ڈویژن کے کانٹاڈیہ اسٹیشن اور کھڑگپور ڈویژن کے کھیماسولی اسٹیشن میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
مشرقی ریلوے کے مطابق معطل ہونے والی بارہ ٹرینیں، کھڑگپور-تاٹا نگر مسافر اسپیشل، ہاوڑہ-باربل-ہاوڑہ جن شتابدی ایکسپریس، ہاوڑہ-تتل گڑھ اسپت ایکسپریس، کھڑگ پور-ٹاٹا نگر-کھڑگپور مسافر اسپیشل، ٹاٹا نگر-کھڑگپور مسافر اسپیشل، ٹاٹا نگر-کھڑگپور-ٹاٹا نگر مسافر اسپیشل، ٹاٹا نگر-کھڑگپور مسافر خصوصی ٹاٹا نگر اسٹیل ایکسپریس، ٹاٹا نگر-کھڑگپور پیسنجر اسپیشل، چکردھر پور-گوموہ-چکردھر پور MEMU ایکسپریس، ٹاٹا نگر- دانا پور ایکسپریس، ٹاٹا نگر- آسنسول پیسنجر اسپیشل اور ٹاٹا نگر- چکردھر پور- ٹاٹا نگر پیسنجر اسپیشل کو احتجاج کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔