مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے ماتھا بھانگا تھانہ کے تحت نش گنج علاقے میں سڑک حادثے میں کوچ بہار ضلع ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے صدر کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ترنمول کانگریس کی اسٹوڈنٹس ونگ چھاتر پریشد کے ضلع صدر نرین دتہ کی گاڑی سڑک کے کنارے ایک کھمبے کو ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے رہنما نرین دتہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ان کی ہی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
جائے وقوع کے قریب پٹرول پمپ کے ملازم کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔