اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندرونی خلفشار کی وجہ سے ترنمول رہنما کا قتل - مغربی بنگال

جنوبی 24پرگنہ ضلع کے بسنتی میں ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کی بم دھماکے میں موت ہوگئی ہے۔

اندرونی خلفشار کی وجہ سے ترنمول رہنما کا قتل
اندرونی خلفشار کی وجہ سے ترنمول رہنما کا قتل

By

Published : Jun 10, 2020, 8:29 PM IST

اہل خانہ نے الزام عاید کیا ہے کہ آمر علی سردار کی ہلاکت پارٹی کی اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے۔پولس نے ایک درجن افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اندرونی خلفشار کی وجہ سے ترنمول رہنما کا قتل

اہل خانہ نے الزام عاید کیا ہے کہ علی اپنے گھر سے نکل رہے تھے اسی وقت ترنمول کانگریس یوا کے ممبران نے بم پھینک کرحملہ کردیا۔پولس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ یووا ترنمول اور ترنمول کانگریس کے ورکر وں کے درمیان مسلسل تشدد ہورہے ہیں اور پارٹی کی اندرونی خلفشار کی وجہ سے کئی افراد کی موت ہوچکی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی جیانتا نسکر اور شوکت ملا سے تشدد کے واقعات پر جواب طلب کیا ہے۔

مقامی رہنماوں نے کہا کہ سی پی ایم کے کچھ رہنما ترنمو ل یووا میں شامل ہوگئے ہیں اور اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے یہاں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details