دھوپ گوڑی:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے نرمل چندر رائے نے قریب ترین حریف بی جے پی امیدوار تاپسی رائے کو 4 ہزار 344 ووٹوں سے شکست دی راج ونشی اکثریت والے اس حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی جیت سے لوک سبھا انتخابات سے پہلے شمالی بنگال میں زیادہ آکسیجن ملی ہے۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے ریاست بھر میں ترنمول کانگریس کی لہر کے باوجود شمالی بنگال میں دھوپاگوری سیٹ پر 4ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آتے ہی ابھیشیک بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دھوپ گوری کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے نفرت اور تعصب کی بجائے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے کارکنوں کو سلام۔ ہم دھوپاگوری کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔