اردو

urdu

'باغی وزیر کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش تیز'

ترنمول کانگریس نے باغی وزیر شھبیندو ادھیکاری کو منانے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

By

Published : Nov 18, 2020, 1:53 PM IST

Published : Nov 18, 2020, 1:53 PM IST

tmc try hard to convince suvendu adhikari
'باغی وزیر کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش تیز'

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اندرونی انتشار کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ترنمول کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی پارٹی سے ناراض چل رہے ہیں اور وقفہ وقفہ پارٹی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کے لیے اپنے سنئیر رہنماوں کو اس کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے ایک سنئیر رہنما کی باغی رہنما شھبندو ادھکاری سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان طویل میٹنگ چلی اور کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرئط پر بتایا کہ پارٹی کی سربراہ کی ہدایت پر وزیر شھبندو ادھکاری کے ساتھ ملاقات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ مثبت رہی اور بہت جلد سب کچھ ٹھیک ہو جانے کی یقین دہانی کرائی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ناراض رہنما کے ساتھ ڈھیر ساری بات چیت ہوئی ہے تمام باتوں کو منظر عام پر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ہی نہیں ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف ہے چونکہ ترنمول کانگریس حکمراں جماعت ہے اس لیے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس اور وزیر شھبندو ادھکاری کے درمیان مہینوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔

ممتابنرجی نے اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کئی رہنماوں کو ذمہ داری سونپی ہے۔

شھبندو ادھکاری کے علاوہ رکن اسمبلی نعمت شیخ رکن اسمبلی مہیرگوسوامی رکن اسمبلی رابندر ناتھ گھوش ان دنوں ترنمول کانگریس سے ناراض چل رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے اندرونی انتشار کا بی جے پی بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details