کولکاتا:مغربی بنگال پنچایت انتخابات 2023 میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پنچایت سیمتی، گرام پنچایت اور ضلع پریشد میں تاریخی جیت درج کی ہے۔ترنمول کانگریس نے ضلع پریشد کے انتخابات میں اپوزیشن کا صفایا کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان اور پارٹی ممبر اسمبلی تاپس رائے نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے لیڈر اور کارکن پنچایت انتخابات میں شکست سے پریشان ہیں۔ اس لیے وہ اپنے چہرے کو بچانے کے لیے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی پوچھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ بی جے پی کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگال کا دورہ کر رہی ہے، لیکن وہ بی جے پی کے زیر اقتدار منی پور کے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیوں نہیں کر رہے؟ ؟" لیکن کیا بنگال کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ غورطلب ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ اس صورتحال میں، ریاست میں دہشت گردی کو روکنے کے لیے اگر ضروری ہوا تو مرکز ی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔