مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں آج بیٹے کو جنم دیا۔کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ماں نصرت جہاں روحی اور بچہ کی صحت اچھی بتائی ہے۔
رکن پارلیمان نصرت جہاں نے بیٹے کو جنم دیا - نصرت جہاں کی خبریں
شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے آج بیٹے کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحتمند ہیں۔
ذرائع کے حاملہ نصرت جہاں روحی کو بدھ کے روز کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آج ان کے گھر ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اداکار یاش داس گپتا نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نصرت جہاں روحی کے ماں بننے پر بنگلہ فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی ہیں۔
مزید پڑھیں:دوارے سرکار اسکیم سے ایک کروڑ افراد کے جڑنے پر ممتا کا اظہار خوشی
واضح رہے کہ سنہ 2019 میں نصرت جہاں روحی نے مشہور کاروباری نکھل جین سے ترکی کے شہر بوڈوان میں اپنے رشتہ داروں اور چند خصوصی مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تھی جبکہ گذشتہ جون کو دونوں میں علحدگی ہوگئی جس کے بعد نصرت جہاں نے نکھل جین کے ساتھ شادی کو ایک سمجھوتہ قرار دیا تھا اور ازدواجی رشتہ ختم کرنے پر نکھل نے نصرت جہاں کی عوامی طور پر تنقید کی تھی۔