شمالی دیناج پور: چکے رائے گنج میں ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کانگریس اور بی جے پی پر جم کر بھڑاس نکالی۔ رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ کانگریس ہمیشہ سے ہی بی جے پی کے لئے دوہری پالیسی اختیار کرتی رہی ہے۔اسی وجہ سے بی جے پی کو کانگریس سے کبھی کوئی ڈر نہیں لگا ۔مودی جی آج کانگریس سے نہیں بلکہ ترنمول کانگریس سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو کانگریس سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ہماچل پردیس میں کانگریس کو جیت ملی اور ان کی حکومت بھی بھی لیکن بی جے پی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس کے برعکس بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اس سے یہ ثابت ہوتا کہ بی جے پی کو کانگریس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیکن آج ممتابنرجی کچھ بھی کرتی ہیں اس سے بی جے پی کو اثر پڑتا ہے۔بی جے پی ترنمول کانگریس سے خوفزدہ ہے اسی وجہ سے نمول کانگریس کے رہنماوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔مرشدآباد میں ٹی ایم سی کی شکست پر انہوں نے کہاکہ اس سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا ہے۔