کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار علاقے میں رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد کے واقعے کو لے کر سیاسی رہنماوں کے درمیان بیان بازی تیز ہوتی جا رہی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ہاوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران جھڑپوں ،جھڑپوں اور توڑ پھوڑ کے لئے راست بی جے پی کو قصوروار قرار دیا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ہاوڑہ میں جلوس کے دوران پستول لہرانے کی ایک ویڈو پوسٹ کیا ہے۔
رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رام نومی کے جلوس میں ہتھیاروں کا کام کیا ہے۔جلوس میں شامل لوگوں کے پستول کیوں ہے؟ کیا اس کے پیچھے کوئی مقصد تھا۔جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش کے لئے ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی کرے۔