مغربی بنگال ریاستی اسمبلی میں یوم دستور کے موقع پر منعقد تقریب کے لئے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کو بھی بھی دعوت دی گئی تھی ۔ گورنر کو ہدف بناکر حکمراں جماعت کے ارکان نے جئے بنگلہ اور جئے ہند کے نعرے لگائے۔ ریاستی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا واقعہ بے نظیر رہا۔
اس سے قبل کبھی اس طرح کی اسمبلی نعرے بازی نہیں ہوئی تھی۔ ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں اس موقع پر گورنر جگدیپ دھنکر نے خطاب کیا ۔ جیسے ہی اپنی تقریر ختم کرکے جانے لگے۔ اسی وقت حکمراں جماعت کے ارکان نے نعرے بازی شروع کر دی۔
ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان تلخیاں اب کسی سے چھپی نہیں ہیں جس کی ایک نئی مثال آج دیکھنے کو ملی جب اسمبلی کے احاطے میں گورنر امبیڈکر کے مجسمے کو پھولوں کا ہار پہنا رہے تھے تو اس وقت وزیراعلی وہاں موجود تھی ۔