اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC MLA Saokat Molla on Girls Education in Madarsa: مدرسوں میں لڑکیوں کی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش

جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے مدرسوں پر پڑھ رہی لڑکیوں کی تعلیم پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ TMC MLA Saokat Molla on Girls Education in Madarsa اس لیے میری کوشش ہے کہ میں ان مدرسوں کے تعلیمی نظام کو بہتر کرسکوں تاکہ لڑکیاں بھی دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرسکیں۔ Improve the Education System of Madarsa for Girls

By

Published : Dec 30, 2021, 11:05 AM IST

مدرسوں میں لڑکیوں کی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش
مدرسوں میں لڑکیوں کی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا مدرسوں میں لڑکیوں کی تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Improve the Education System of Madarsa for Girls رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ گزشتہ دو تین برسوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران لڑکیوں کی تعلیم پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ان لڑکیوں کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لئے منصوبے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ TMC MLA Saokat Molla on Girls Education

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی لڑکیوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو معاوضہ بھی دیا جا رہا ہے۔

رکن اسمبلی شوکت ملا کے مطابق وہ اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس راہ پر چلنے کا مطلب عوام کی خدمت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بات چیت کی جا رہی ہے یا یوں کہنا بہتر ہو گا کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔
رکن اسمبلی کے مطابق لڑکیوں کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی اور جدید تعلیم کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں خود مختار بن سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details