اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC MLA Anubrata Mondal انوبرتا منڈل نے ضمانت کے لئے دراخواست نہیں دی

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوربرتا منڈل نے ضمانت کے لئے درخواست نہیں دی۔ آسنسول میں واقع سی بی آئی کی اسپیشل عدالت نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو 9 دسمبر تک جیل تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ TMC MLA Anubrata Mondal

انوبرتا منڈل نے ضمانت کے لئے دراخواست نہیں دی
انوبرتا منڈل نے ضمانت کے لئے دراخواست نہیں دی

By

Published : Nov 25, 2022, 5:55 PM IST

آسنسول:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں واقع سی بی آئی کی اسپیشل عدالت میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کی مویشی اسمگلنگ کے معاملے میں پیش ہوئی۔عدالت کے احاطے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی پیشی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔TMC MLA Anubrata Mondal Bail Application Was Not File In Asansol CBI SPL Court

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوربرتا منڈل نے ضمانت کے لئے درخواست نہیں دی۔آسنسول میں واقع سی بی آئی کی اسپیشل عدالت نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو9 دسمبر تک جیل تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کے وکیل سومناتھ چٹرجی نے کہاکہ اس مرتبہ پیشی کے دوران ہمارے مکل نے ضمانت کے لئے درخواست نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے مکل پوری طرح سے صحتیاب ہیں اس کے باوجود انہوں نے درخواست نہیں دی۔اس کے علاوہ ہم نے آسنسول کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے ریکارڈ فائل منظر عام پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نو دسمبر کو دیکھتے ہیں کہ عدالت کی جانب سے کیا فیصلہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Enforcement Directorate انوبرتا منڈ ل کو دہلی لے جانے کےلیے ای ڈی کوشاں

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کو مویشی اسمگلنگ کے معاملے میں تفتیش میں تعاون نا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا ہے۔TMC MLA Anubrata Mondal Bail Application Was Not File In Asansol CBI SPL Court

ABOUT THE AUTHOR

...view details