مرشدآباد:مغربی بنگال كے مرشدآباد كے شمشیرعلی گنج سے ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی نے كہاكہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی كی قیادت والی ریاستی حكومت كے ترقیاتی منصوبوں كی وجہ سے عام لوگوں كو جتنا فائدہ حاصل ہو ا ہے اس سے زیادہ كسی بھی ریاست میں نہیں ہوا۔ TMC mla Amirul Islam Slams BJP for the misuse of investigative agencies
ركن اسمبلی امرالاسلام نے كہاكہ مغربی بنگال كےتمام اضلاع میں رہنے والے لوگوں نے حكومت كے تمام ترقیاتی منصوبوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے اور آنےوالے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، كیونكہ بنگال میں عوام صرف اور صرف ممتابنرجی كو پسند كرتے ہیں اور اس كے علاوہ كسی اور كو پسند نہیں کرتے۔
انہوں نے كہاكہ اس كی عمدہ مثال مغربی بنگال حكومت كے ترقیاتی منصوبوں كو بین الاقوامی سطح پرسراہاناہے۔گزشتہ روز ہی بین الاقوامی سطح پر ممتابنرجی كی ترقیاتی اسكیموں كی تعریف كی گئی ہے۔ یہ سب كوئی افواہ نہیں بلكہ حقیقت ہے۔