کولکاتا: بسواجیت نے 2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ کچھ ہی دنوں میں وہ اپنی پرانی پارٹی ترنمول کانگریس میں واپس آگئے۔ بسواجیت داس بگدر بنش گھاٹہ علاقے کے دورے پر تھے۔انہیں وہاں جہاں مختلف سوالات اور شکایات کا سامنا کرنا پڑا وہیں پارٹی چھوڑنے اور ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر بھی لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔رامپد منڈل نامی ایک شخص نے سوال کیا کہ ”آپ نے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی“۔ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد ترنمول کانگریس میں واپس آگئے، آپ کی بات پر کیسے یقین کر سکتے ہیں؟
باگدر سے ممبر اسمبلی بسواجیت داس اس طرح کے سوالات سے پریشان نظر آئے۔بعد میں خود کو سنبھالتے ہوئے بسواجیت داس نے کہاکہ ممبر اسمبلی کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 'اس علاقے کے لوگوں کو ممتا بنرجی کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے بہت سے فائدے ملے ہیں۔ اس شخص کے پاس ہیلتھ پارٹنر کارڈ بھی ہے۔ ان کے گھر والوں کو لکشمی بھنڈر مل گیا۔ لیکن اب ایس سی کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے لکشمی بھنڈر کو ماہانہ 1000 روپے نہیں مل رہے ہیں۔کچھ لوگ حکومت کو بدنام کرنے کے لیے جیتے ہیں۔ اس نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے۔