اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کارکنان پر کارروائی کا انتباہ: ٹی ایم سی - ترنمول کانگریس کے پنچایت اراکین

مرشدآباد ضلع کے جنگی پور میں ترنمول کانگریس یونٹ کے صدر جلیل الرحمن نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

TMC
TMC

By

Published : Aug 30, 2021, 2:29 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں کانگریس کے مضبوط قلعہ کو مسمار کرنے کے بعد تمام اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کے پنچایت اراکین کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے مختلف گرام پنچایت میں ترنمول کانگریس کے اراکین اور پردھان کے درمیان شدید اختلافات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

ٹی ایم سی میں اندرونی خلفشار

اس معاملے میں جنگی پور ترنمول کانگریس کے صدر جلیل الرحمن نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کارکنان کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

ضلع جنگی پور ترنمول کانگریس یونٹ کے صدر جلیل الرحمٰن نے مختلف گرام پنچایت میں ترنمول کانگریس کے اراکین کے درمیان جاری اختلافات کا نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت کی پردھان بجلی شیخ پر حملہ اور پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کوئی بھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو پارٹی کے اصول و ضوابط اور اخلاق کو ہر حال میں ماننا پڑے گا اس کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنگی پور باون گولہ گرام پنچایت کی پردھان اور ترنمول کانگریس کے اراکین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اسی درمیان چند لوگوں نے پنچایت پردھان کی پٹائی کر دی تھی جبکہ پارٹی دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details