اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2023, 4:27 PM IST

Updated : Jan 2, 2023, 7:14 PM IST

ETV Bharat / state

TMC Leader Admitted Of Corruption In PM Awas Yojona ترنمول کانگریس کے رہنما کا آواس یوجنا میں بدعنوانی کا انکشاف

بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما انور سکدر کے پردھان منتری آواس یوجنا میں بدعنوانی کے معاملے میں پارٹی کے رہنماوں کے ملوث اور کٹ منی کی تقسیم سے متعلق بیان کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس کو اس معاملے میں گھیرنے کی کوشش تیز کردی ہےTMC Leader remarks regarding Awas Yojana raise controversy

ترنمول کانگریس کے رہنما کا آواس یوجنا میں بدعنوانی کا انکشاف
ترنمول کانگریس کے رہنما کا آواس یوجنا میں بدعنوانی کا انکشاف

بیربھوم:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کے رہنماؤں پر اب پردھان منتری آواس یوجنا بدعنوانی کے معاملے میں ملوث پائے جانے کے انکشاف کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔ ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔TMC Leader Remarks Regarding Awas Yojana Raise Controversy

اسی درمیان بیربھوم ضلع کے پانڈوی کے ترنمول کانگریس کے صدر انور سکدر نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا میں ہوئے بدعنوانی میں پارٹی کے کئی رہنما ملوث ہیں۔اس اسکیم میں بدعنوانی کوئی نئی بات نہیں ہے۔شروعات سے ہی پارٹی کے متعدد رہنما اس معاملے میں ملوث ہیں۔

انور سکدر نے کہاکہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت لوگوں کو گھر دلانے کے نام پر اگر 10 ہزار روپے(کٹ منی) آتے ہیں، تو سب کو برابر حصہ ملتا ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ کسی کو کم ملا ہے ۔برابری کی تقسیم کی بنیاد پر ہی روپے منگوائے جاتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کے سنسنی خیز انکشاف کے بعد پارٹی کے مقامی لیڈروں اور کارکنان نے احتجاج شروع کردیا ہے۔انور کی معطلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سوال اٹھنے لگے کہ آواس یوجنا کا گھر کہاں ہے؟ جن لوگوں سے روپے لئے گئے ہیں انہیں گھر دیا گیا ہے یا نہیں۔ اسی تناظر میں علاقائی صدر کے خلاف رقم کے غبن کے الزامات لگائے گئے تھے۔ پھر اس نے واضح کیا کہ رقم کا حصہ سب کو ملتا ہے۔

نئے سال کے دوسرے دن پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان نے بولپور اسمبلی کے پائڈوی بلاک میں رہنے والے ترنمول صدر انور سکدر کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس اسکیم میں بدعنوانی ہوا ہے تو وہ اتنے دنوں سے خاموش کیوں تھے۔انہوں نے اس کی مخالفت کیوں نہیں کی۔ضلع ترنمول کانگریس کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pradhan Mantri Awas Yojana پردھان منتری آواس یوجنا کے نفاذ کیلئے رہنما خطوط جاری

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کاکہنا ہے کہ ترنمولکانگریس کے رہنما نے عملی طور پر کھل کر کہا ہے کہ کس طرح آواس یوجنا کے تحت گھر دلانے کے نام پر پیسے آپس میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے TMC Leader Remarks Regarding Awas Yojana Raise Controversy

Last Updated : Jan 2, 2023, 7:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details