مغربی بنگال کے مالدہ ضلع ترنمول کانگریس صدر بے نظیر موسم نور نے کہا کہ ایک پارٹی کی ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے۔ مختلف ریاستوں کے لئے مختلف پالیسی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی کی اپنی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں سیاسی جماعت کی مختلف پالیسی ہوتی ہے۔ مغربی بنگال میں جب انتخابات کی بات آئی تو اقلیت سے ہمدردی کا اظہار کیوں۔
اقلیتوں کا ووٹ حاصل کرنا بی جے پی کے لئے چیلینج - urdu news
ترنمول کانگریس کی ضلع صدر بے نظیر موسم نور نے بی جے پی کی اقلیتوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش پر سخت تنقید کی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سمیت تمام رہنما اقلیتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن ان کے لئے اقلیتوں تک پہنچ پانا ناممکن ہے کیونکہ دوسری ریاستوں میں کیا ہو رہا ہے۔ مغربی بنگال کے عوام کو اس کا بخوبی علم ہو چکا ہے۔
موسم نور کا کہنا ہے کہ مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور اور جنوبی 24 پرگنہ جیسے اقلیتی اکثریتی اضلاع میں بی جے پی نے اپنی ساری طاقت جھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مالدہ ضلع میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں سو سے بھی کم لوگ شریک ہوئے تھے۔
بی جے پی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مقامی باشندوں پر جلسے میں شرکت نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے موسم نور نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔ عوام اپنی مرضی سے بی جے پی کے جلسے سے خود کو دور رکھ رہے ہیں۔ عوام کو جو بہتر لگتا ہے وہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی مرضی سے کسی سیاسی جماعت کا انتخاب کرتے ہیں، اسی کو جمہوریت کہا جاتا ہے۔