'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی مقبول ترین رہنما' - کاونسلر فیض احمد خان
ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما اور کاونسلر فیض احمد خان نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ملک کی مقبول ترین رہنما قرار دیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی مقبول ترین رہنما
مغربی بنگال کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کے صاحبزادے کاؤنسلر فیض احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اس وقت ملک کی چند مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا امت شاہ اور جے پی انڈا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں ممتا بنرجی بہت آگے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے جلسے و جلوس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ یہاں تک ابھیشک بنرجی کے جلسے میں لاکھوں لوگ موجود رہتے ہیں۔ دوسری طرف وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے جلسے اور جلوسوں سے لوگوں نے دوری بنالی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہوتی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقبولیت کے معاملے میں ممتا بنرجی ان دونوں سے کافی آگے ہیں۔