اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دھچکہ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلے شھبندو ادھکاری کے وزرات سے استعفی اور اس کے بعد رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے بی جے پی میں شامل ہونے والی خبر ابھی سرد خانے کی زینت بھی نہیں بنی تھی کہ ریاستی وزیر غلام ربانی کے دو بھائی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔
بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد غلام سرور نے کہا کہ شمالی دیناج پور میں بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس میں رہ کربدعنوانی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ غلام سرور کے مطابق اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو نمایاں کامیابی ملے گی جس کی مدد سے ہماری حکومت بنے گی۔