اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابات سے قبل ہی اپوزیشن جماعتیں شکست تسلیم کر چکی ہیں: جاوید احمد خان - ترنمول کانگریس کے امیدوار جاوید احمد خان

جنوبی کولکاتا کے 149 قصبہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار جاوید احمد خان نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' مغربی بنگال میں اپوزیشن نام کی کوئی چیر موجود نہیں ہے، انتخابات سے قبل ہی اپویشن پارٹیان شکست تسلیم کرچکی ہے'۔

tmc-candidate-javed-ahmed-khan-filed-nomination-in-alipore

By

Published : Mar 19, 2021, 9:38 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر اور اقتدار پر قابض ہونے کے لیے سیاسی جماعتیں ہرممکن کوشش ہورہی ہے۔ سیاسی رہنما پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے ہزاروں حامیوں کے ساتھ سرکاری آفس پہنچ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جنوبی کولکاتا کے 149 قصبہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار جاوید احمد خان نے علی پور ضلع انتظامیہ دفتر پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے امیدوار جاوید احمد خان نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس گذشتہ بار سے زیادہ سیٹز پر کامیاب ہوکر اقتدار میں آئے گیں گی'۔انہوں نے کہا کہ' ریاست میں ترنمول کانگریس ہی واحد عوام حمایت یافتہ سیاسی جماعت ہے۔ ترنمول کانگریس کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔'ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل جنگ ہار چکی ہیں۔ شکست تسلیم کر چکی ہیں'۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے پاس امیدوار بنانے کے لئی لوگ نہیں ہیں۔ وہ کیا اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو چیلنج کریں گے'۔ترنمول کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ' قصبہ سے لفٹ فرنٹ کے امیدوار کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ لفٹ فرنٹ کے پاس لوگ نہیں ہے اسی وجہ سے شکست خوردہ شخص کو قصبہ سے امیدوار بنایا گیا ہے'۔انہوں نے کہا کہ' میں قصبہ حلقے سے ریکارڈ ووٹ سے جیت حاصل کروں گا کیونکہ عوام کی حمایت حاصل ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details