اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC vs BJP دسمبر کا مہینہ ترنمول کانگریس کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے، شبھیندو ادھیکاری - مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دسمبر مہینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کا آخری مہینہ ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت کو مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔ TMC And BJP

دسمبر کا مہینہ ترنمول کانگریس کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے
دسمبر کا مہینہ ترنمول کانگریس کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے

By

Published : Dec 12, 2022, 7:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ قریب ہے اور اسی کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ TMC And BJP Leaders Engage War Of Word Before Panchayat Election

مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے اشاروں میں حکومت کے گرنے کی بھی پیش گوئی کی مگر اب ترنمول کانگریس کے ترجمان نے بی جے پی کے اعصاب پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 2 جنوری کو کچھ بڑا ہوگا۔

ہفتہ کی صبح اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لے کر کنال گھوش نے لکھا کہ ایک ابھرتے ہوئے نجومی کی طرف سے دی گئی کچھ تاریخوں کو دیکھنے کے بعد، اب میں تاریخ اور وقت دے رہا ہوں۔ اور یہ مجھے ایک نامور نجومی نے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کی تاریخ کے علاوہ دسمبر میں کوئی تاریخ ایسی نہیں ہے جسے اہم قرار دیا جا سکے۔ لیکن 2 جنوری (02.01.2023) اہم دن ہے، وقت دوپہر 2 بجے ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے کوئی واضح اشارہ دیئے بغیر ترنمول قیادت پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ کنال گھوش نے اپنے ٹویٹ میں کچھ راز رکھتے ہوئے دن اور وقت کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں:Bhupatinagar Bomb Blast بھوپتی نگر دھماکے کی این آئی اے سے جانچ کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاقہ ہزارہ میں جلسے عام کو خطاب کرتے ہوئے شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ 12، 14، 21 بہت اہم دن ہیں۔ انتظار کرو اور دیکھو۔ آنے والے دنوں میں کیا ہوتا ہے ۔

تاہم انہوں نے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ آیا وہ اس میٹنگ میں کوئی بڑا سیاسی دھماکہ کریں گے۔ تاہم، مانا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس نے دسمبر کے لیے بی جے پی کی پیش گوئی کو رد کرتے ہوئے بی جے پی قیادت پر کچھ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یکم جنوری کو ترنمول کی سالگرہ کے اگلے دن بی جے پی کا کوئی بڑا لیڈر ترنمول کانگریس میں شامل ہو سکتا ہے۔TMC And BJP Leaders Engage War Of Word Before Panchayat Election

ABOUT THE AUTHOR

...view details