مغربی بنگال کے ضلع ندیا میں پیر کو وین اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہو گئی،جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ هنسكھالی کی طرف جا رہی وین ایک موٹر سائیکل سے ٹکراکر الٹ گئی۔اس حادثے میں دو افرادکی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ ایک دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے تین افرادکی موت پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے، جو زخمی ہو گئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.حادثہ کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
مرنے والوں کی شناخت روپالي وشواس اور اس کے بیٹے ارپن وشواس اور دیگر رشتہ دار الپنا وشواس کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایاکہ سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کیا ۔ مظاہرین کو سڑک سے ہٹاکرگاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔ سڑک کی ناکہ بندی کے کیس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے مفرور وین ڈرائیور کی گرفتاری کی مانگ کیلئے کولکتہ اور شمالی بنگال کے اضلاع کو جوڑنے والے ہائی وے پر ٹریفک جام کر دیا۔ لوگوں کاکہناہے کہ قومی شاہراے پرٹریفک نظام خراب ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔اس پرقابوپانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتاہے۔