اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرپسندوں کے حملے میں تین افراد زخمی - پارلیمانی حلقے

بیرکپور پارلیمانی حلقے کے جگتدل تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے سبب علاقے میں ڈر کا ماحول ہے۔

شرپسندوں کے حملے میں تین افراد زخمی

By

Published : Jul 17, 2019, 6:10 PM IST

مغر بی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں گذشتہ ڈھا ئی مہینوں سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔

کانکی نارہ اور بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک مکان میں داخل ہو کر بندوق کی نچلے حصے سے مار کر ایک ہی خاندازن کے تین افراد کو شدید طور پر زخمی کردیا۔

زخمیوں کو بی این بوس ہستال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کا ایک گروہ ایک مکان میں داخل ہو کر ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کو پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔

شرپسندوں نے فرار ہوتے وقت فائرنگ کی جس میں ایک نوجوان کے پیر میں گولی لگی ۔ حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔

اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details