اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آ ئی کی سابق میئر سے پوچھ گچھ - سابق

سی بی آ ئی نے ناردا اسٹینگ آپریشن کیس میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر سمیت دو اعلیٰ اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی۔

سی بی آ ئی کی سابق میئر سے پوچھ گچھ

By

Published : Jul 12, 2019, 4:41 PM IST


موصولہ اطلاع کے مطابق سی بی آ ئی کی ٹیم نے ناردا اسٹینگ آ پر یشن کیس میں تفتیش کے دائر ے وسیع کر تے ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹر جی کے علاوہ اعلیٰ اہلکار اسپیشل ڈیوٹی افسر اوملان لہری ، دین دیال سنگھ اور پریہ جوت گھوش سے پوچھ گچھ کی۔

سی بی آ ئی ذرائع کے مطابق سابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے اسٹینگ آپریشن کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ضرورت پڑی تو مستقبل میں ان سے دوبارہ پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ناردا اسٹینگ آ پر یشن کی تفتیش اس وقت تک جا ری رہے کہ جب تک اس کیس سے منسلک تمام حقیقت منظر عام پر نہ
آ جا ئے ۔

دوسری طرف کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹر جی نے اس کیس سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details