گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یکے بعد دیگرے تین ڈاکٹرز کی موت پر ریاستی محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا۔ ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے تین ڈاکٹرز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم کے مطابق کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے یورولوجی شعبہ کے معاون پروفیسر کی موت ہو گئی۔ ان کی عمر 50 برس تھی ڈبلیو بی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ 50 برس کے ڈاکٹر کو دو ہفتوی قبل کورونا مثبت پایا گیا۔ انہیں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صحتیاب ہو کر گھر گئے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے، کیونکہ صحتیابی کے تین مہینوں کے اندر مریض کے دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
ڈاکٹر فورم کے مطابق ہگلی ضلع کے چنشورہ کے رہنے والے میڈیسن ایکسپرٹ ڈاکٹر کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ گزشتہ چار نومبر کو 68 برس کے ڈاکٹر کو مکندپور کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔