اردو

urdu

ETV Bharat / state

را ئے گنج میں بی جے پی حامیوں پر حملہ، تین زخمی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے میں مغربی بنگال کے تین حلقوں میں پولنگ جا ری ہے۔ را ئے گنج حلقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے تین حامی شد ید طور پر زخمی ہو گئے۔

را ئے گنج میں بی جے پی کے حامیوں پر حملہ

By

Published : Apr 18, 2019, 10:18 AM IST

را ے گنج حلقے کے کمار گنج میں پولنگ کے دوران نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے سرکردہ رہنماسپن را ئے(50)،بیپلب را ئے(32)اورپرتاپ را ئے(30)شدید طور پرزخمی ہو گئے۔انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سپن را ئے کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق را ئے گنج حلقے کے مختلف مقامات سے جھڑپوں کی شکا یت موصول ہو ئی ہے۔مرکزی فورسز کی ٹیم کو ان علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں کے زخمی ہو نے کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔تفتیش جا ری ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
بی جے پی کی امیدوار دیبو شری کاکہنا ہے کہ ترنمول کا نگریس کے سابق ایم ایل اے اور ان کے حامیوں نے بی جے پی کے کارکنان پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطا لبہ کیا۔
ترنمول کا نگریس کے سابق ایم ایل اے شمل دتہ کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں کا الزام بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پی آ ئی ایم کے حامی اس حملے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details