اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کی تین خواتین سلیکٹر زخمی

کرکٹ ایسوسی ایشن آ ف بنگال کی خواتین ٹیم کی سلیکٹرز سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔

By

Published : Nov 4, 2019, 5:36 PM IST

بنگال کی تین خواتین سلیکٹر زخمی

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان میں موٹروے پر کار کے ذریعے سفر کر رہی خواتین سلیکٹرز کی گاڑی کی ٹکر کنارے کھڑے ٹرک سے ہو گئی جس میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد زخمی پورنیما چودھری، شیاما ڈے اور چندنا مکھرجی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل چندنا مکھرجی اپنے ڈرائیور کے ساتھ آگے والی سیٹ پر تھے جن کی حالت کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق میماری میں صبح یہ واقعہ پیش آیا جب خاتون سلیکٹرز کی گاڑی موٹروے پر کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مطابق تینوں خواتین سلیکٹروں کی حالت پہلے سے بہت ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details