اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلمانوں کی تعلیم سے دوری باعث تشویش - etv bharat news

مولانا جہانگیر مصباحی نے کہا کہ تعلیم کا سماج پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اس کے بغیر کسی بھی مذہب کے لیے ترقی کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنا ناممکن ہے۔

مسلمانوں کی تعلیم سے دوری
مسلمانوں کی تعلیم سے دوری

By

Published : Oct 2, 2021, 5:38 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع نوری مسجد کے امام اور مدرسہ عربیہ ملیہ کے سربراہ مولانا جہانگیر مصباحی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران تعلیم کی اہمیت بتائی۔

مسلمانوں کی تعلیم سے دوری

مولانا جہانگیر مصباحی نے موجودہ دور میں اقلیتی طبقے پر تعلیمی اثرات اور ان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر مثبت سماج کا تصور نہیں ہے۔ ہماری قوم میں تعلیم کو اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ صحابہ کرام نے بھی علم کی روشنی کو پھیلانے کے لیے کافی محنت کی۔

مولانا جہانگیر مصباحی نے مزید کہا کہ 'مسلم معاشرے میں آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی اب سے بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے۔ لوگ تعلیم سے دور ہوتے جا رہے ہیں اسی وجہ سے لوگ بالخصوص نوجوان نسل بھٹک چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جو قوم تعلیم سے دور ہو جاتی ہے اس کے لیے خطرے کی گھنٹی بج جاتی ہے۔ آج اقلیتی طبقے کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے اور اس کے لیے بہت حد تک ہم بھی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمونوں مین تعلیم کی کمی کے لیے وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو خود کو اقلیتی طبقے کا رہنما کہتے نہیں تھکتے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اعلی تعلیم سے ہی ہر مہم کو سَر کیا جاسکتا'

مولانا جہانگیر مصباحی نے کہا کہ انتظامیہ بھی تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے منظم طریقے سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جا سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details