مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد عام زندگی پٹری پر دوبارہ لوٹنے لگی ہے۔ تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی بھی مثبت ثابت ہو رہی ہے۔ مغربی بنگال میں سخت سکیورٹی انتظامات اور کووڈ پورٹوکول کے درمیان ہائر سیکنڈری امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ طلبا و طالبات کووڈ دور کے بعد پہلی بار اپنے ہی اسکول میں بیٹھ کر امتحان دیے۔ Students Expresses Happiness After the First Exam. مغربی بنگال ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے مطابق اس مرتبہ ہائر سیکنڈری امتحانات (higher secondary exam) میں کل 7 لاکھ، 85 ہزار طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ ریاست میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان ہائر سیکنڈری امتحانات کے پہلے دن پہلا مضمون پر امن گزرا۔ پہلے امتحان کے بعد طالبہ اور طلبات نے سوالات آسان اور اچھا گزرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
لڑکیوں نے کہا کہ ان کا پہلا امتحان بہت اچھا گزرا۔ جس طرح کی تیاری کی تھی بالکل ویسے ہی سوالات آئیں۔ اس وجہ سے ہمیں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ پہلا موقع ہے، جب ہائر سیکنڈری امتحانات کے مکمل روٹین منظر عام پر آیا ہے۔ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہائر سیکنڈری امتحانات کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں اپنے ہی اسکول میں امتحانات دینے کے مواقع ملا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں ہائر سیکنڈری کے امتحان نہیں ہو سکے تھے۔ 2021 میں بھی کوئی امتحان نہیں ہو سکے تھے۔ جس کے بعد جیسے کورونا کا قہر کم ہونے اور حالات معمول پر آنے کا بعد یہ پہلا امتحان منعقد کیا گیا۔