اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Shaukat Mulla: بنگال کے لوگوں کو نفرت اور مذہب کی سیاست قبول نہیں،رکن اسمبلی شوکت ملا

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ (شمال) سے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے اور عام لوگوں نے ایسی سیاست کو یکطرفہ طور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ TMC MLA Shaukat Mullah Targets Central Government

By

Published : Jun 30, 2022, 2:23 PM IST

شوکت ملا
شوکت ملا

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ گورکھا ٹریٹریل اتھارٹی، سلی گوڑی محکمہ پریشد اور ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ملی یکطرفہ جیت نے واضح کر دیا ہے کہ عام لوگوں کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ کوئی دوسرا رہنما قبول نہیں ہے،رکن اسمبلی شوکت ملا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اعلیٰ قائد کی تمام تر کوششوں کے باوجود بنگال کے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکی ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ بنگال کے لوگوں کو نفرت اور مذہب کی سیاست میں کبھی بھی دلچسپی رہی نہیں۔ TMC MLA Shaukat Mullah Targets Central Government


ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ میں رہنے والے لوگوں کے لئے ملازمت،تعلیم،مضبوط معیشت اور روزگار چاہیے، انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،ان کے مطابق ملک کی آزاری کے لئے تمام مذاہب کے لوگ مل لڑی تھی اس وقت کوئی یہ نہیں پوچھتا تھاکہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ ایک ساتھ کئی مسائل سے دوچار ہیں، ایک طرف کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد مہنگائی ان کی جان مار رہی ہے ایسی صورتحال میں عام لوگ کہاں جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اگر اسے اتنی فکر ہوتی تو وہ لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کی کوشش کرتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details