کولکاتا:مغربی بنگال میں ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی کی جانچ میں جانچ ایجنسی کو 183 اساتذہ کے نام ملے ہیں۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے حکم دیا کہ ان کی فہرست کو عام کیا جائے۔ اس کے علاوہ، جج نے حیرت کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت بھرتی گھوٹالہ کو حل کیے بغیر سپریم کورٹ میں کیسے جا رہی ہے۔Teachers Recruitment Scam:SSC Claim They Got 183 Recomadation For Job
خیال رہے کہ 21 ستمبر کو جج نے حکم دیا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت میں کتنے لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے، اس کی فہرست دی جائے۔ اس میں دیر نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ کرپشن کی وجہ سے صلاحیت مند افراد کو نوکریاں نہیں ملی ہیں۔ انہیں نوکریاں دی جائیں۔ جلد ہی کرنا ہوگا۔ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔ غیر قانونی کام کرنے والوں کو فارغ کر دیا جائے گا۔